زمین پھٹی نہ آسمان گرا، راولپنڈی میں شوہر نے بیٹا نہ ہونے پر بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani girl goes missing, believed to be killed by family in Italy

راولپنڈی: شقی القلب شخص نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی 32 سالہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو تشدد کرکے ماردیا، لاشیں مل گئیں، ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔

واقعہ تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں پیش آیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گھرسے 32 سالہ حنا اشفاق اورڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ کی تشدد زدہ لاشیں برآمد کی گئیں جس کے بعد گھرکے سربراہ کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور مقتولہ حنا کے والد اورمعصوم بچی کے نانا محمد اشفاق کے بیان پرقتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مدعی نے بتایا کہ اس کی بیٹی حنا اشفاق کی شادی 4 سال قبل مجاہد نامی شخص سے ہوئی اورمقتولہ کی ڈیڑھ سالہ بیٹی عنائیہ تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم بیٹا نہ ہونے کی وجہ سے میری بیٹی کو تشدد کا نشانہ بناتا رہتا تھا اور اتوارکے دن سے بیٹی سے رابطہ نہیں ہورہا تھا تشویش ہونے پربیٹی کے گھرگیا تودیکھا داماد محلے داروں کے ساتھ باہر کھڑا تھا۔

مقتولہ کے والد کا کہنا ہے کہ گھرکے اندرگیا توبیٹی کی خستہ حال لاش اورملحقہ کمرے میں نواسی کی لاش پڑی تھی، ان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی اور نواسی کو داماد نے قتل کیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسامہ ستی کا قتل،عامر ذوالفقار کی چھٹی، قاضی جمیل الرحمان آئی جی اسلام آبادتعینات

انہوں نے بتایا کہ سسرالی اکثر میری بیٹی کو ہراساں کرتے رہتے تھے اور داماد بیٹا نہ ہونے پر بیٹی کو مارا پیٹا کرتا تھا ،ان کا کہنا ہے کہ ملزم کی ماں اور بہنیں میری بیٹی کو پیسوں کیلئے مجبور کرتی تھیں اور دو مہینے پہلے میں نے دو لاکھ روپے دیئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

Related Posts