راولپنڈی: پاکستان نژاد امریکی خاتون وجیہ سواتی کے سابق شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔
سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کے مطابق ملزم نے جائیدادکے تنازعے پر خاتون کو تھانہ مورگاہ کی حدود سے اغوا کیا اور دوسرے ہی روز قتل کردیا، لکی مروت سے نعش برآمد کرلی ہے۔
سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون 16اکتوبر کو پاکستان پہنچیں، خاتون کے سابقہ شوہر رضوان حبیب نے زمین کے تنازعے دو نومبر کو خاتون کو اغوا کرکے قتل کردیا اور نعش کو لکی مروت لے جاکر دفنایا۔
ملزم نے چار، روز جسمانی ریمانڈ کے، دوران قتل کا اعتراف کیا، خاتون کے بیٹے کی مدعیت میں خاتون کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ موگارہ میں درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابقہ سی پی او راولپنڈی محمد احسن کی تعیناتی کے دوران معاملے پر راولپنڈی پولیس روایتی ٹال مٹول کرتی رہی۔
مزید پڑھیں: دو سگی بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا