شوہر نے بھائیوں کیساتھ مل کر بیوی کو بے رحمی سے قتل کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ڈان

سکھر میں تئیس سالہ خاتون کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے مل کر نام نہاد غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق خاتون پر سیاہ کاری کا الزام لگایا گیا، جس کی بنیاد پر اسے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔

قتل کے بعد خاتون عابده کی لاش کو کچے کے بند کے قریب پھینک دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون کو اس کے شوہر اور دیوروں نے گلا دبا کر قتل کیا اور ملزمان بعد میں گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

نیلم منیر کی شادی کے بعد میرا کا شکوہ: کوئی مجھ سے شادی نہیں کرنا چاہتا

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کی لاش کو اس کے والد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب ملتان کے علاقے ڈیرہ محمدی میں جائیداد کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں بیٹے نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کر دیا۔

ڈیرہ محمدی کے رہائشی ریاض نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، جس پر باپ اور بیٹے دانش کے درمیان رنجش چل رہی تھی۔ دانش اپنے والد ریاض سے جائیداد میں حصے کا تقاضا بھی مسلسل کر رہا تھا۔

جائیداد میں حصہ نہ ملنے پر دانش نے اپنے والد ریاض کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ تھانہ شاہ شمس پولیس کے مطابق مقتول کی لاش کو نشتر ہسپتال منتقل کر کے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts