شوہر نے خاتون وکیل کو بے دردی سے قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو سی این این

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون وکیل سائرہ کی لاش حافظ آباد کی نہر سے برآمد ہونے کے بعد پولیس نے شوہر اور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

ایڈووکیٹ سائرہ کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر ان کی بہن عائشہ کی مدعیت میں تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کی گئی تھی۔

حافظ آباد پولیس نے نہر سے لاش برآمد کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی اور لاش کی حالت ناقابل شناخت ہونے پر تدفین بھی کردی۔ گھر والوں نے اب لاش لینے سے انکار کردیا ہے۔

کراچی کے شہریوں نے سڑک پر عدالت لگالی، بلدیہ میں ڈاکو ہلاک

تاہم لاہور پولیس اطلاع ملتے ہی حافظ آباد روانہ ہوئی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق خاتون کے قتل کے الزام میں ان کے خاوند بلال اور اس کے ڈرائیور پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان نے مکمل منصوبہ بندی کے بعد ایڈووکیٹ سائرہ کو قتل کیا۔ ملزم بلال نے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو سفاکانہ طریقے سے قتل کیا اور ڈرائیور کے ساتھ مل کر لاش کو بوری میں بند کرکے حافظ آباد کی نہر میں پھینک دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی سی ڈی آر اور لوکیشن ٹریس کی جارہی ہیں، اور جلد ہی دونوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی کچھ عرصہ قبل بلال سے شادی ہوئی تھی اور گھریلو تنازعات کے باعث یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

لاہور پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

Related Posts