مشہورومعروف اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف محمد خان کو 54 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اداکارہ مبینہ طور پر آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نادیہ حسین کو ایک فراڈ شخص نے ایف آئی اے کا افسر بن کر 3 کروڑ روپے کی بھاری بھرکم رشوت طلب کی۔ اداکارہ نادیہ حسین نے فراڈ فون کال کی تمام تفصیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کردی۔
اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ایک ایف آئی اے کے افسر نے مالی فراڈ کے الزام میں گرفتار شوہر کی ضمانت کیلئے بھاری رشوت مانگی۔ ملزم نے نادیہ حسین سے کہا کہ آپ کے شوہر سے تمام معاملات طے پا گئے، رقم مجھے منتقل کردیں۔
ملزم نے نادیہ حسین کو ڈرایا دھمکایا اور مجبور کیا کہ فون پر کی گئی تمام تر باتیں اس کے اور نادیہ حسین کے درمیان رہیں، تاہم نادیہ حسین نے تمام تر باتیں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، ایف آئی اے کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے۔
تاحال نادیہ حسین کو فون کرکے رقم مانگنے والے شخص کی شناخت سامنے نہیں آسکی، نہ ہی یہ واضح ہوسکا ہے کہ اس شخص کا نادیہ حسین یا ان کے شوہر سے کیا تعلق ہے جبکہ اداکارہ کے شوہر تاحال ایف آئی اے کی حراست میں زیر تفتیش ہیں۔