عازمین حج کی رہنمائی کیلئے جدید آلات سے لیس سینکڑوں تربیت یافتہ گائیڈ تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سعودی عرب میں حج سیزن کے انتظامات کے تحت بیرون ملک سے آنے والے لاکھوں عازمین حج کو بسوں کے ذریعے ان کی رہائش پر پہنچایا جا رہا ہے۔

 مکہ مکرمہ میں بیرون مملکت سے آنے والے عازمین حج کے لیے  بس گائیڈ سینٹر کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ سندی نے بتایا کہ ’ادارے نے سیکڑوں ٹرینڈ گائیڈز کے ذریعے حج بسوں کی رہنمائی کی‘۔

’ٹرینڈ گائیڈز کو اسمارٹ آلات فراہم کیے گئے تاکہ جی پی ایس کی بدولت بسیں اپنی منزل پر پہنچ سکیں‘۔ 

یہ بھی پڑھیں:

جاپان کو بڑے پیمانے پر غیر ملکی ملازمین کی ضرورت پڑ گئی

عبداللہ سندی نے کہا کہ ’سینٹر نے دو لاکھ 48 ہزار 634 عازمین حج کو  4412 بسوں کے ذریعے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر چکا ہے‘۔

’ان میں سے 68903 عازمین حج کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جدہ اسلامی  بندرگاہ سے مکہ مکرمہ منتقل کیا گیا‘۔

علاوہ ازیں مدینہ منورہ سے 2705 بسوں کے ذریعے 179731 عازمین حج کو سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ بسوں کا یومیہ اوسط 900 سے زیادہ رہا۔ 

عبداللہ سندی نے بتایا کہ’ سینٹر معلمین کی کمپنیوں کی رابطہ کونسل کے تحت بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ کی شراکت سے کام کررہا ہے۔ وزارت حج و عمرہ اس کی براہ راست نگرانی کررہی ہے‘۔ 

Related Posts