فرانس میں ایک مہلک سائیکلون کے باعث کئی افراد ہلاک ہوگئے ہیں، مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد سو سے زیادہ ہو سکتی ہے اور بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ سیکڑوں یا ہزاروں میں جا سکتی ہے۔
سائیکلون چیدو نے فرانس میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، جس کی ہوا کی رفتار 225 کلومیٹر فی گھنٹہ (140 میل فی گھنٹہ) تھی۔ اس کی وجہ سے کئی خاندانوں کو نقصان پہنچا۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے، لیکن جزیرے کے پریفیکٹ فرانسوا زویئر بیوویل نے کہا کہ یہ تعداد جلد ہی سینکڑوں تک پہنچ جائے گی۔فرانسیسی صدر میکرون نے مائیوٹ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ فرانس ان کی مدد کرے گا اور بحالی کے کاموں کے لیے 250 امدادی کارکن بھیجنے کا اعلان کیا۔
موسم کی سرد ترین رات، جانتے ہیں کراچی میں اتوار کی شب کتنا درجہ حرارت تھا؟
فرانس کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ “تمام عارضی گھر مکمل طور پر تباہ” ہو چکے ہیں، اور ہلاکتوں کی تعداد “بھاری” ہونے کا خدشہ ہے۔ مائیوٹ کے 300000 رہائشی، جن میں زیادہ تر کمزور شیٹ میٹل کے گھروں میں رہتے ہیں، زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اور ہزاروں نے سائیکلون کے بعد اپنے گھر کھو دیے ہیں۔
جزیرے کی بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے اور بجلی، پانی، اور انٹرنیٹ کی خدمات معطل ہیں۔ فرانسیسی حکومت نے امدادی سامان اور کارکنوں کے لیے ایک فوجی طیارہ بھیجا ہے۔
مائیوٹ کے پامانزی ہوائی اڈے کو بھی نقصان پہنچا ہے، لیکن فوجی امدادی طیارے کے ذریعے فضائی ٹریفک جلد ہی بحال ہو جائے گا۔
مواصلات کی کمی کی وجہ سے بچاؤ کی کارروائیاں متاثر ہوئی ہیں، کیونکہ موبائل فون کی سروس بند ہے اور کئی ایمرجنسی سروس سینٹرز خالی کر دیے گئے ہیں۔