تعلیم ترقی کی ضمانت، طلبا کی حفاظت بھی ضروری ہے، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی
کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے علماء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،حنید لاکھانی

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماو سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے فیصلے کو حالات کا تقاضا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا سن کر دل بہت دکھتا ہے ،تعلیم کسی بھی معاشرے میں ترقی کی ضمانت ہوتی ہے لیکن طلبا کی جان کی حفاظت بھی ضروری ہے۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ جو ممالک تعلیمی نظام کی بہتری کے لیئے اقدامات نہیں کرتے وہ ترقی کے دوڑ میں بہت پیچھے رہ جاتے ہیں ، ہمیں جدید طرز تعلیم اور ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا ۔

آن لائن کلاسز وقت کی ضرورت ہیں اور دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ہ میں بھی آن لائن کلاسز کی جانب جانا ہوگا۔ ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان میں تعلیمی نظام میں بھی دو معیار ہیں جس کی وجہ سے ہمارے ملک میں تعلیمی نظام بھی تقسیم ہوگیا ہے ، اس فرق کو مٹانے کے لیئے ہم سب کو ملکر یکساں نصاب تعلیم کے لیئے اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی ساری زندگی تعلیم کی بہتری اور قوم کو معماروں کو بہتر سے بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیئے وقف کر دی ہے، میری دلی خواہش ہے کہ ہمارے ملک کا ہر بچہ تعلیم حاصل کرے۔

بنیاد ی تعلیم ہر بچے کا حق ہے، قوم کی بد قسمتی ہے کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے تعلیم کے نظام کو بہتر کرنے کے لیئے کوئی خاطر خواہ انتظام نہیں کیے ۔

مناسب سہولیات،کالج ، یونیورسٹریز اور اسکولوں کی کمی کی وجہ سے ہمارے معاشرے میں ناخواندگی شرح میں اضافہ ہورہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں کورونا تیزی سے بڑھنے لگا، ضلع شرقی کی حالت سب سے زیادہ خراب

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونی والی صورتحال میں طلبا کی تعلیم کا کافی نقصان ہورہا ہے ، موجودہ حالات میں تمام تعلیمی اداروں کو آن لائن کلاسز کی جانب بڑھنا ہوگا ۔

Related Posts