کورونا سے بچاؤ کیلئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں، حنید لاکھانی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hunaid Lakhani appeals to follow SOPs in Ramadan

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

رمضان المبارک میں عبادات کے دوران علماء کرام احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروائیں تا کہ لوگوں کی عبادات میں فرق بھی نہ پڑے اور کورونا بھی نہ پھیلے، مساجد اور اما م بارگاہوں میں اجتماعی نماز کے لئے متفقہ ایس او پیز پر عمل نہایت ضروری ہے، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے حنید لاکھانی سیکریٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی نے کہا کہ شہری رمضان المبارک کے دوران دیگر نمازوں کی طرح نماز عشاء اور تراویح کی نماز مساجد میں ادا کرسکتے ہیں تاہم کورونا ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے ماسک ، سینی ٹائزر اور سماجی فاصلہ لازمی رکھیں ، نمازیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مساجد میں لگائے نشانات پر ہی نماز ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لئے عبادت اور احتیاط لازم و ملزوم ہیں ، تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں قالین اور دریاں نہ بچھائی جائیں ، فرش کو روزانہ ڈیٹول والے پانی سے دھوئیں تا کہ جراثیم ختم ہوجائیں اور چھ فٹ کے فاصلے کو لازمی برقرار رکھیں۔

پوری قوم کورونا وائرس کے خاتمے اور اس سے بچاؤ کے لیئے خصوصی دعائیں کرے تاکہ اس مصیبت سے نجات حاصل ہو جب سے کورونا وائرس دنیا میں آیا ہے دنیا میں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، معمولات زندگی نہایت محدود ہوگئے ہیں جس کے بہت سارے نقصانات اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عوام صرف عبادت گاہوں میں ہی نہیں بلکہ بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی تمام ایس او پیز کا خیال رکھیں کیونکہ وہاں پر احتیاط کی ضرورت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:جعلی چیئرمین نوٹس پھاڑنے کے بجائے اپنا منشور پھاڑ کر پھینک دیں،خرم شیرزمان

بازاروں میں رمضان المبارک میں عام دنوں کی نسبت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ لوگ اپنی فیملی اور اپنے لئے شاپنگ کے لیئے لازمی جاتے ہیں ، بہت سارے لوگ تو ایسے ہیں جو پورے خاندان عید کی شاپنگ کے لیئے بازار جاتے ہیں ایسی صورتحال میں بازاروں میں عوام کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہوجاتی ہے اور سماجی فاصلہ رکھنا نا ممکن ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو حالات خراب ہونے کا خدشہ ہے اس لیئے قوم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور اگر کوئی شخص احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو اس کی بھی رہنمائی کریں اور سماجی فاصلے کے ساتھ ماسک پہنے کی تلقین بھی کریں۔

Related Posts