بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب
بھارتی مداح کے شادی کے پیغام پر ہمایوں سعید کا دلچسپ جواب

کراچی: پاکستانی سپراسٹار اور مشہور و معروف ڈرامے ”میرے پاس تم ہو“میں دانش کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید نے اپنی ایک بھارتی مداح کو شادی کے پیغام پر دلچسپ جواب دیا ہے۔

بھارتی مداح نے ہمایوں سعید کو سوشل میڈیا پر شادی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ”کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے“ مداح نے لکھا کہ مجھے معلوم ہے آپ شادی شدہ ہیں لیکن کیا ہی کروں اس دل کا۔

https://twitter.com/PrinksVerma/status/1376879726065639425

مداح نے مزید لکھا کہ میرا تعلق بھارت سے ہے اور میں آپ کو بے حد چاہتی ہوں۔ بھارتی مداح نے لکھا کہ میں آپ سے 24 سال چھوٹی ہوں لیکن یقین مانیں آپ سے بے حد پیار کرتی ہوں۔

بھارتی مداح کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ مگر شادی کے لیے انشا اللہ آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔

واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ہمایوں سعید کو کسی مداح نے شادی کا پیغام بھیجا ہو اس قبل بھی متعددمداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کو شادی کا پیغام بھیجا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں: سائرہ اور شہروز نے اپنی ادھوری فلم میں دوبارہ کام شروع کردیا

Related Posts