ہمایوں سعید کی آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار پر شان کی تعریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمایوں سعید کی آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار پر شان کی تعریف
ہمایوں سعید کی آئی ایس آئی ایجنٹ کے کردار پر شان کی تعریف

کراچی:  پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ہمایوں سعید نے آئی ایس آئی ایجنٹ کا کردار ادا کرنے پر ہم عصر اداکار شان کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میں نے ضرار نامی شان کی نئی آنے والی فلم کا ٹریلر دیکھا ہے جس میں وہ آئی ایس آئی ایجنٹ کے طور پر جلوہ گر ہوئے ہیں۔ شان زبردست نظر آ رہے ہیں۔

اداکار ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ”ضرار“ نامی اِس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں۔ فلم کی کاسٹ، پروڈیوسرز اور اداکاروں سمیت تمام ٹیم کو اچھی فلم کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔

اس فلم ”ضرار“ پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار شان پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ایجنٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو بھارتی ایجنسی راء کے دہشت گردوں سے جنگ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار شان کے ساتھ کرن ملک، ندیم بیگ، نیر اعجاز، شفقت چیمہ، ڈیوڈ لاؤرنس اور رشید ناز شامل ہیں۔ فلم کا میوزک تھامس فرنن نے دیا ہے۔

Related Posts