گجنی میں کام نہ ملنے کی دلچسپ وجہ اداکار ہمایوں سعید نے بتا دی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گجنی میں کام نہ ملانے کی دلچسپ وجہ اداکار ہمایوں سعید نے بتا دی
گجنی میں کام نہ ملانے کی دلچسپ وجہ اداکار ہمایوں سعید نے بتا دی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور ڈرامے ” میرے پاس تم ہو ” میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار ہمایوں سعید کو بھی بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اور مسٹر پرفیٹ کے نام سے جانے جانے والے عامر خان نے انہیں اپنی فلم گجنی میں کام کرنے کی آفر دی تھی مگر بعد خود ہی مسترد کردیا تھا۔

پرائیڈ آف پرفارمنس اداکار ہمایوں سعید اس دلچسپ وجہ کو سامنے لے آئے جس کی وجہ سے عامر خان نے انہیں فلم میں لینے سے انکار کردیا تھا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اداکار ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کا دورہ کرچکےہیں جہاں بالی ووڈ اداکار عامر خان نے ان کی ممبئی میں میزبانی کی تھی۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے49سالہ اداکار نے بتایاکہ گجنی میں کردار کے سلسلے میں وہ عامر خان سے ملے تھے ، یہ ملاقات اداکار کے گھر پر ہوئی ، انہوں نے ہی بلایا تھا۔ ہمایوں سعید نے کردار نہ ملنے کی وجہ بھی بتائی اور موقف اپنایا کہ عامر خان نے کہا کہ ’آپ اس کردار کیلئے زیادہ ہی خوبصورت ہیں‘۔

پاکستانی اداکار نے بتایا کہ وہ تین دن کے لیے ممبئی میں ان کے گھر رہے، بہت مزا آیا تھا، دو فعہ ملاقات ہوئی اور اچھے دیسی کھانوں سے تواضع کی ،اس کے بعد واپس پاکستان آگئے تھے۔ 

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے انکشاف کیا کہ رشی کپور کے ساتھ ان کے دوستانہ تعلقات تھے اور انہیں جوانی پھر نہیں آنی ٹو میں کاسٹ بھی کرنے کے خواہاں تھے، اپریل میں ان کے انتقال سے چند روز قبل ہی ان کی صحت کے بارے میں پتہ کیا تھا۔ 

عامر خان اور شاہ رخ خان میں سے کس کیساتھ زیادہ مزا آیا ؟ اس سوال پر ہمایوں سعید نے بتایا کہ دراصل دونوں کیساتھ لیکن زیادہ وقت عامر خان کے ساتھ بتایا ہے ، ہم ساری ساری رات عامر خان کے گھر بیٹھ کر باتیں کرتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویلنٹائن ڈے پر صبا قمر کیا کرنے جارہی ہیں؟ مداحوں سے شیئر کردیا

Related Posts