بڑھتی ہوئی عالمی حدت زمین سے انسانوں کو ختم کردے گی۔ سائنسدانوں کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائنسدانوں نے پیشگوئی کی ہے کہ بڑھتی ہوئی عالمی حدت (گلوبل وارمنگ) روئے زمین سے انسانوں سمیت ہر قسم کے ممالیہ جانوروں کو ختم کردے گی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ گلوبل وارمنگ کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر معدومیت کا واقعہ مستقبل بعید میں ایک براعظم کی تشکیل اور شدید گرمی کے باعث پیش آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

واٹس ایپ 24 اکتوبر کے بعد کن موبائل فونز میں کام نہیں کرے گا؟

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث زمین بہت حد تک غیر آباد ہوجائے گی جس میں گرم سورج، فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی ہوئی سطح اور براعظموں کی زمینی ترتیب کا بھی ایک اہم کردار ہوگا۔

یونیورسٹی آف برسٹل کی زیر قیادت ہونے والی تحقیق میں مستقبل میں زمینی حالات اور آب و ہوا کی پیشکش کیلئے سپر کمیوٹر کلائمٹ ماڈلز کا استعمال کیا گیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا بالآخر ایک ہی براعظم میں ضم ہوجائے گی۔

براعظم کی تشکل سے منسلک ٹیکٹونک عمل بار بار آتش فشاں پھٹنے کا باعث بنیں گے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے سورج روشن ہوتا جائے گا اور زیادہ توانائی خرچ کرے گا، اس سے زمین پر درجۂ حرارت ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ جائے گا۔

بالآخر زمین پر انسانوں سمیت تمام ممالیہ جانور ختم ہوجائیں گے کیونکہ ان کے جسم میں ایسی گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی۔ تاہم زمین کے کل رقبے کا 8 سے 16فیصد حصہ قابلِ رہائش حالت میں بچ جائے گا۔ 

Related Posts