شہرِ قائد سے برآمدہ انسانی ہڈیاں میڈیکل معائنے کے لیے روانہ کردی گئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد سے برآمدہ انسانی ہڈیاں میڈیکل معائنے کے لیے روانہ کردی گئیں
شہرِ قائد سے برآمدہ انسانی ہڈیاں میڈیکل معائنے کے لیے روانہ کردی گئیں

گرین لائن منصوبے کی کھدائی کے دوران کراچی کے انو بھائی پارک کے قریب ملنے والی انسانی ہڈیوں کو طبی معائنے کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔

ناظم آباد نمبر 3 کے علاقے انو بھائی پارک سے برآمد ہونے والی کپڑے کی تھیلیوں میں بند ہڈیوں کے برآمدگی سے محسوس ہوتا ہے کہ انسانوں کو بڑی تعداد میں قتل کیا گیا یا مردہ حالت میں بوریوں میں ڈال کر دفن کیا گیا۔

پولیس نے گزشتہ روز  موقعہ واردات پر پہنچ کر کارروائی  کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر موجود بوری بند انسانی ہڈیوں کو تحویل میں لے لیا۔

ایس ایس پی عارف سلیم راؤ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی مقاصد کے لیے کھدائی کی جارہی تھی جس کے دوران ہڈیاں برآمد ہوئیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ طبی فضلہ محسوس ہوتا ہے۔

عارف سلیم راؤ نے کہا کہ تحقیقات کے مطابق میڈیکل فضلہ کئی سال پہلے دفن کردیا گیا تھا، جو اب کھدائی کے دوران سامنے آیا ہے۔ انسانی ہڈیوں کو سرجری کے ذریعے جسم سے الگ کردیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جائے وقوعہ پر پہنچنے سے قبل تعمیراتی کام کے ٹھیکیدار نے انسانی ہڈیاں ملنے کے بارے میں بتایا، جس پر تفتیش کے لیے پہنچے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبد اللہ مراد نے کہا کہ ہم نے روز اول میں ہی کہا تھا کہ جہاں کام کرایا جائے گا اس کو میں خود اپنی ٹیم کے ہمراہ مانیٹر کرونگا ۔

چیئرمین ضلع کونسل نے 3 روز قبل کہا کہ صرف اعلانات سے نہیں ، اصلی تبدیلی لا کے دکھائیں گے ہمارا ہر دن ضلع کونسل کی بہتری کے لئے وقف ہے ضلع کونسل کے ہر علاقے کو برابری کی بنیاد پر ترقی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وسائل کی کمی کے باجود ترقیاتی کام رُکنے نہیں دیا،چیئرمین ضلع کونسل 

 

Related Posts