اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں وزرائے اعظم نے یوکرین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پیر کو ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔برطانوی وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ان کے انتخاب اور یہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور انہوں نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں اضافہ کی خواہش ظاہر کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ملکہ کی تاج پوشی کی پلاٹینیم جوبلی کی تقریبات پر مبارکباد دی۔ دونوں ممالک نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات کو75 سال مکمل ہونے پر شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تقریبات کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ترکی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ، وزیر اعظم ترکی کا دورہ آج کرینگے