آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی، تیل کی فراہمی بحال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آل پاکستان آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان
آل پاکستان آئل ٹینکر اونرایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان

کراچی: آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے وزارت پیٹرولیم سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آئل ٹینکرز ایسوزیشن نے ہڑتال ختم کردی۔ 3 روز سے جاری آئل ٹینکرز کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں پیٹرول و ڈیزل کا بحران پیدا ہو گیا تھا۔

اس حوالے سے ایسوسی ایشن کے وائس چیئر مین شمس شہوانی نے بتایا کے حکومت نے مطالبات مان کر اس پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اس لیے ہم نے ہڑتال ختم کردی ہے۔ ہڑتال ختم ہوتے ہی پٹرول و ڈیزل کی ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پرانی گاڑیوں کی کو مزید 3 سال کی اجازت دے دی گئی ہے،جبکہ ٹول ٹیکس میں اضافہ واپس لے لیا گیا،مطالبات کی بنیاد پر کرائے میں اضافہ بھی کردیا گیا۔

Related Posts