کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعظم عمران خان کو فوج کی مخالفت ترک کرنے پر قائل کرنے کا عہد کرلیا۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت کاکہنا ہے کہ خان صاحب آج سفر نہیں کر سکوں گاکل ان شااللہ روانہ ہوں گا،طالب کے سامنے مطلوب حاضر ہوگا لیکن افواج پاکستان کے خلاف جاؤں گا نا آپ کو جانے دوں گا، البتہ اگر آپ نے یہی تہیہ کر لیا ہے تو ہم دونوں میں ایک قدرِ مشرک تو بہرحال ہے “ دونوں ضدی ہیں” ملتے ہیں اور قائل کرتے ہیں۔
خان صاحب آج سفر نہیں کر سکوں گاکل ان شااللہ روانہ ہوں گا،طالب کے سامنے مطلوب حاضر ہوگا لیکن افواج پاکستان کے خلاف جاؤں گا نا آپ کو جانے دوں گا، البتہ اگر آپ نے یہی تہیہ کر لیا ہے تو ہم دونوں میں ایک قدرِ مشرک تو بہرحال ہے “ دونوں ضدی ہیں” ملتے ہیں اور قائل کرتے ہیں@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 21, 2022
واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر سندھ نے عامر لیاقت سے ملاقات کی تھی تاہم اس موقع پرعامر لیاقت کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، نیوٹرل کا لفظ عمران خان نے متعارف کروایا تھا، میں اس وقت نیوٹرل ہوں۔لیکن جب وقت آئے گا تو یہ نیوٹرل دیکھے گا کہ حق اور سچ کہاں ہے اور وہاں جاکر ساتھ دے گا۔
مزید پڑھیں:وزیر اعظم نے وفا کا جو صلہ دیا یا د رکھوں گا، عامر لیاقت وزیر اعظم سے ناراض