بابر اعظم کا پہلا حج کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ مداحوں کو احوال بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کا پہلا حج کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ مداحوں کو احوال بتادیا
بابر اعظم کا پہلا حج کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ مداحوں کو احوال بتادیا

اسلام آباد: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے حج کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے مسلمانوں سے اس فریضے کو جوانی میں ادا کرنے پر زور دیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سعودی عرب سے پاکستان واپسی پر گھر جاتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ نیت سو فیصد رکھیں بلاوا آ ہی جاتا ہے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ جوانی میں ہی حج کرلیں جتنی دیر کریں گے اتنا مشکل ہوگا، میرا پہلا حج تھا مجھے بہت مزہ آیا، میرا تجربہ اچھا رہا، وہاں کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں، یہ نہیں ہے کہ حج صرف اپنے لیے کرنا ہے۔

حج اللّٰہ کے لیے اور اسے راضی کرنے کے لیے ہوتا ہے۔بابر اعظم نے حج پر موجود بزرگوں کی ہمت کی خوب تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد صرف یہ تھا کہ اللّٰہ کو راضی کرنا ہے، ان لوگوں کو دیکھ کر مجھے حوصلہ ملا۔

مزید پڑھیں:بابر اعظم کا لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار

انہوں نے کہا کہ میرے لیے تو ٹھیک تھا کیونکہ ہم اتنی گرمی میں کھیلتے رہے ہیں۔واضح رہے کہ اس سال بابر اعظم نے والدہ کے ہمراہ جبکہ محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد اور فہیم اشرف نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

Related Posts