محبت کے جذبات سے بھرپور اسپینش ڈراما “کلپا ٹویا” آن لائن کیسے دیکھا جا سکتا ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

اسپینش ڈراما فلم ’یور فالٹ۔ کلپا ٹویا‘ نوح اور نک کی شدید محبت کی کہانی کے گرد گھومتی ہے، جنہیں اپنے والدین کی جانب سے چیلنجز اور کام کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کے درمیان مضبوط تعلق کے باوجود بیرونی عوامل ان کیلئے آزمائش اور ان کی آپس میں ایک دوسرے سے شدید محبت کیلئے امتحان بن جاتے ہیں، چنانچہ ان کی یہ داستان محبت دھوکہ دہی سمیت مختلف پیچیدگیوں کی خار زار راہوں کا سفر کرتی ہے۔

برطانیہ میں نورووائرس نے کھلبلی مچا دی، یہ کیا ہے اور کیسے پھیلتا ہے؟

کلپا ٹویا کی کاسٹ میں نکول والیس بطور نوح، جبکہ گیبریل گویرا نک کے طور پر شامل ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری ڈومنگو گونزالیز نے کی ہے جبکہ اسکرپٹ مرسڈیز رون، ڈومنگو گونزالیز اور صوفیہ کوینکا نے لکھا ہے۔

آن لائن کیسے دیکھیں؟

یہ فلم اب ایمیزون پرائم ویڈیو پر اسٹریمنگ کے لیے دستیاب ہے، یہ 27 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی ہے۔ فلم تک رسائی کے لیے آپ کو ایک فعال ایمیزون پرائم سبسکرپشن کی ضرورت ہوگی۔

رومانی ڈراموں کے شائقین کے لیے، ‘Culpa Tuya’ جذباتی گہرائی اور متعلقہ تجربات سے بھری دلکش کہانی پیش کرتا ہے۔

کلپا ٹویا کا ٹریلر دو ماہ قبل پرائم ویڈیو کے ذریعے یوٹیوب پر جاری کیا گیا تھا، جہاں اب تک 29 ہزار سے زیادہ لائکس کے ساتھ 2.8 ملین ویوز ہو چکے ہیں۔

Related Posts