ہارر فلم ٹیریفائر3 اس ہفتے کے آخر میں سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، ابھی تک اس کی آن لائن ریلیز کی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہوگی۔
ڈیمین لیون کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی ٹیریفائر3 فلم آرٹ دی کلاؤن کی خوفناک کہانی کو جاری رکھتی ہے، جو کرسمس کے موقع پر مائلز کاؤنٹی کے رہائشیوں پر افراتفری پھیلاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال ٹیریفائر 3 صرف تھیٹر میں دیکھنے کے لیے دستیاب ہے۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق فلم پرائم ویڈیو پر دستیاب ہو گی لیکن آپ پرائم سبسکرپشن کے ساتھ ٹیریفائر 3 کو پرائم ویڈیو پر مفت اسٹریم نہیں کر سکیں گے۔اگر آپ گھر پر ٹیریفائر 3 فلم دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فلم کی فیس ادا کرنی ہوگی۔