سفید بالوں کو قدرتی سیاہ کرنے کا طریقہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علامتی فوٹو

اگر آپ کے بھنوؤں کے بال وقت سے پہلے سفید ہو رہے ہیں تو کیمیکل ڈائی یا رنگ لگانے کے بجائے قدرتی طریقہ اپنائیں تاکہ آپ کے بال سیاہ ہو سکیں۔

بالوں کا سفید ہونا ایک عام مسئلہ بن چکا ہے، خاص طور پر بھنوؤں اور داڑھی کے بال بھی جلد سفید ہونے لگتے ہیں۔ اگر ان سفید بالوں کو کیمیکل ڈائی سے کالا کیا جائے تو یہ نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

اس کے بجائے گھر میں تیار کیے گئے قدرتی رنگ کو استعمال کرنا بہتر ہے، جو نہ صرف بھنوؤں کے بال سیاہ کرتا ہے بلکہ کیمیکلز کے نقصان سے بھی بچاتا ہے۔

سب سے پہلے اخروٹ کی گھٹلی کو اس وقت تک بھونیں جب تک وہ جل کر راکھ نہ بن جائے۔ جب یہ مکمل طور پر سیاہ ہو جائے تو اسے کسی برتن میں نکال کر پیس لیں۔

پیسنے کے بعد اس جلے ہوئے اخروٹ کے پاؤڈر میں ایک وٹامن ای کیپسول اور ایک چٹکی ویسلین ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔

یہ گھریلو ڈائی ہر رات سونے سے پہلے بھنوؤں اور داڑھی کے سفید بالوں پر لگائیں اور صبح اٹھ کر اسے کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔

چند دنوں میں آپ کے بھنوؤں اور داڑھی کے سفید بال مکمل طور پر سیاہ ہوجائیں گے۔

Related Posts