اپنی اے آئی سوشل میڈیا انفلوئنسر بنا کر لاکھوں ڈالرز کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوشل میڈیا انفلوئنسر
(فوٹو: بِنگ اے آئی)

سوشل میڈیا کے دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی آمد نے پیسہ کمانا اتنا آسان بنا دیا ہے جس کا ماضی میں تصور بھی محال تھا۔ آج آپ اپنی اے آئی سوشل میڈیا انفلوئنسر بنا کر لاکھوں ڈالرز کما سکتے ہیں جو مشکل عمل بھی نہیں۔

انسٹاگرام، فیس بک اور ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اے آئی انفلوئنسرز اپنے جلوے بکھیر رہے ہیں، خاص طور پر خواتین انفلوئنسرز کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد ہزاروں سے نکل کر لاکھوں تک جا پہنچی ہے۔

دور کیوں جائیے؟ پاکستان میں بھی اے آئی انفلوئنسرز موجود ہیں جن کے پیچھے کوئی ایک فرد یا ایک سے زائد افراد کی ٹیم موجود ہوسکتی ہے جو ان انفلوئنسرز کو بطور تصویر یا ویڈیو تخلیق کرتی اور پھر ان کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی ہے۔

عوام کی بڑی تعداد یہ تصاویر پسند کرتی ہے اور یوں سوشل میڈیا پر ان انفلوئنسرز کے فالوورز بڑھنے لگتے ہیں۔ آج کل شبنم زئی نامی اے آئی انفلوئنسر کا بہت چرچا ہے جس نے انسٹاگرام پر صرف ایک مہینے میں 5 ہزار فالوورز اکٹھے کر لیے۔

آپ اے آئی انفلوئنسر کیسے بنائیں گے؟

انٹرنیٹ پر متعدد ٹولز دستیاب ہیں جن کی مدد سے ایک اے آئی انفلوئنسر کو تخلیق کیاجاسکتا ہے۔ ضروری ہے کہ ہر تصویر جسے اے آئی کی مدد سے تخلیق کیا جائے، وہ اصلی نظرآئے اور زیادہ تر تصاویر اصلی ہی دکھائی دیتی ہیں جنہیں صرف پروفیشنلز ہی اے آئی کی تخلیق کے طور پر پہچان سکتے ہیں۔

آپ بھی اے پی او بی ڈاٹ اے آئی پر جا کر اپنی مرضی کی سوشل میڈیا انفلوئنسر تخلیق کرسکتے ہیں جس کا طریقہ کار بہت سادہ ہے۔ ویب سائٹ کا وزٹ کرکے کرئیٹ پورٹریٹ ماڈل پر کلک کریں اور کمیونٹی ماڈلز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں۔

آپ اپنی مرضی کی ماڈل بھی بنا سکتے ہیں اور کوئی تصویر دے کر اس میں ترامیم کرکے بھی اے آئی انفلوئنسر کی تخلیق کی راہ ہموار کرسکتے ہیں۔ آپ کو بہت سے اسٹائلز میں سے انتخاب کرنا ہوگا تاکہ آپ اپنی مرضی کے ٹیکسٹ کی مدد سے انفلوئنسر تخلیق کریں۔

ایک بار انفلوئنسر تخلیق ہوجانے کے بعد آپ اسے ایک نام دے سکتے ہیں اور پھر ایک انسٹاگرام پروفائل بنا کر اس کی مختلف تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنا شروع کردیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آپ کے فالوورز میں بھی اضافہ ہونے لگے گا جسے بعد ازاں لاکھوں ڈالرز کمانے کیلئے استعمال کیا جاسکے۔

ڈالرز کیسے کمائے جاسکتے ہیں؟

یہاں یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ سوشل میڈیا پروفائلز کیلئے فالوورز ہی ڈالرز ہوتے ہیں، آپ کے فالوورز ہزاروں سے نکل کر لاکھوں اور لاکھوں سے کروڑوں ہوجائیں تو اسی حساب سے آمدنی بھی حاصل ہوسکتی ہے۔ اس کا سادہ سا طریقہ مختلف پراڈکٹس کی تشہیر ہے جن کی کمپنیاں آپ کے فالوورز دیکھ کر آپ سے خود رابطہ کرتی ہیں۔

اسی طرح آپ اپنی پروفائل پر یہ اشتہار بھی دے سکتے ہیں کہ اگر آپ سے کسی برانڈ کی تشہیر کروانی ہے یا کوئی ویڈیو بنوانی ہے جس میں عوام کو کوئی پیغام دینا ہو، تواس کیلئے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ ایسی صورت میں بھی کمپنیاں اور عوام اے آئی انفلوئنسرز پر توجہ دیتے ہیں اور اپنی برانڈز کی تشہیر ان سے کرواتے ہیں۔اسی طرح اور بھی متعدد طریقے موجود ہیں۔

Related Posts