پاکستان کی مشہور گلو کارہ شے گل، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے نام سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں گلو کارہ شے گِل نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’شے‘ نِک نام ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈراما سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔
پاکستان ریلوے نے کراچی کے ٹریفک کے مسائل حل کرنے کا بِیڑا اٹھالیا
یہ نام وقت کے ساتھ ان کی شناخت کا حصہ بن گیا اور انہوں نے اپنے اصل خاندانی نام کے ساتھ اسے اپنا اسٹیج نام بنا لیا۔ یوں ’شے گل‘ ان کا نام میوزک انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے درمیان مقبول ہے۔
یاد رہے کہ شے گل نے اپنی منفرد گائیکی اور ’پسوڑی‘ جیسے ہٹ گانے کی بدولت مقامی اور بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی۔