بنو قابل پروگرام کے تحت مفت لیپ ٹاپ کے حصول کا طریقہ کار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How to apply for free laptop under ‘Bano Qabil Program’?

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے طلباء کو جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شروع کیے گئے “بنو قابل” پروگرام کے تحت مفت لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے، یہ پروگرام طلباء کی تعلیمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

لیپ ٹاپ کی تقسیم کا طریقہ:
لیپ ٹاپ صرف میرٹ کی بنیاد پر “بنو قابل” پروگرام کے گریجویٹس کو دیے جائیں گے۔ ان طلباء کو منتخب کیا جائے گا جو اپنی کارکردگی میں غیر معمولی کارکردگی دکھائیں گے۔ مفت لیپ ٹاپ کے لیے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ طلباء کی کارکردگی اور ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کی بنیاد پر یہ اعزاز دیا جائے گا۔

ٹیکس کٹوتی پر صارف نے بینک منیجر کی دھلائی کردی، چھڑوانے والا بھی پٹ گیا، ویڈیو وائرل

پہلے مرحلے میں10000 لیپ ٹاپ اعلیٰ کارکردگی کے حامل گریجویٹس میں تقسیم کیے جائیں گے تاکہ وہ عالمی جاب مارکیٹ میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں۔ اس کے لیے طلباء کو اپنی کارکردگی بہتر بنانی ہوگی اور “بنو قابل” پروگرام کے ٹیسٹ میں اعلیٰ نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔

پروگرام کی اہمیت:
اس پروگرام کے تحت ہزاروں طلباء مختلف کورسز مکمل کر چکے ہیں اور جماعت اسلامی ان گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی کے سربراہ حافظ نعیم الرحمان نے اس حوالے سے کہا کہ ملک میں تعلیمی نظام کو بہتر اور یکساں بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کراچی کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں اور کرپٹ قیادت کو مسترد کریں۔”بنو قابل” پروگرام کراچی کے طلباء کے لیے ایک امید کی کرن ہے، جو نہ صرف ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتر بنائے گا بلکہ ان کے لیے روزگار کے دروازے بھی کھولے گا۔

Related Posts