ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟
ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟

کراچی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی زمبابوے کے ہاتھوں غیر متوقع شکست نے گروپ 2کو تمام ٹیموں کیلئے حیرت انگیز بنا دیا ہے، جس کے باعث اگر مگر کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت اور زمبابوے کے خلاف مسلسل ہار کے بعد قومی ٹیم پانچویں نمبر پر آچکی ہے، جب کہ ابھی تک کوئی پوائنٹ حاصل کرنے بھی ناکام ہے، ادھر بھارت، جنوبی افریقا، بنگلا دیش اور زمبابوے ٹیبل پر پاکستان کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں، بنگلا دیش کے پاس 2 پوائنٹس ہیں۔بھارت کے دو میچوں میں 4 پوائنٹس جبکہ زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دو میچوں میں 3، 3 پوائنٹس ہیں۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اگلا مقابلہ نیدرلینڈ سے ہوگا،اس کے بعد جنوبی افریقا اور بنگلا دیش کے خلاف قومی ٹیم بر سر پیکار ہوگی، یہ تینوں میچز اب پاکستان کے لیے جیتنا ضروری ہیں، ایک اور شکست پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کے لیے کافی ہے۔

بات صرف یہیں ختم ہوگئی، قومی ٹیم کے لئے محض تین مسلسل جیت کافی نہیں ہوگی کیونکہ انہیں دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر انحصار کرنا ہوگا۔

پاکستان کے لیے اب بہترین منظر نامہ یہ سامنے آرہا ہے کہ اتوار کو بنگلا دیش زمبابوے کو شکست دے، بھارت جنوبی افریقا کو زیر کرے اور پاکستان نیدرلینڈز کو ہرائے، اس سے بھارت 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بنگلا دیش 4، زمبابوے 3 اور پاکستان 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے گا۔

اس کے بعد 2 نومبر کو پاکستان کے لیے اہم دن کی اہمیت رکھتا ہے، نیدرلینڈز زمبابوے کو ہرائے اور بھارت بنگلا دیش کو ہرائے اور پھر 3 نومبر کو سڈنی میں پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دے۔

ایسے میں بھارت 8پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا، پاکستان اور بنگلا دیش کے 4،4 جبکہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے 3، 3 پوائنٹس ہوجائیں گے۔

گروپ میں شامل تمام ٹیمیں 6 نومبر کو ایکشن میں نظر آئیں گی، جہاں پاکستان کو بنگلا دیش کو ہرانا ہوگا اور زمبابوے کے خلاف بھارت کی جیت اور نیدرلینڈز کے خلاف جنوبی افریقا کی ممکنہ جیت کی امید ہے۔

مذکورہ بالا منظرنامہ کے حساب سے بھارت 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست رہے گا، پاکستان 6 اور جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر برا جمان ہوجائیں گے۔

لیکن اگر اتوار کو جنوبی افریقا بھارت کو شکست دیدیتا تو وہ پاکستان کے لئے مشکل صورتحال ہوگی، بھارت کے خلاف جنوبی افریقا کی جیت سے جنوبی افریقا 5 پوائنٹس کے ساتھ اور بھارت کے 4 پوائنٹس ہوں گے۔

مزید پڑھیں:سرفراز کو کپتان بنانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اور راستہ نہیں ہے، حافظ نعیم

جنوبی افریقا کا ہالینڈ کے خلاف ایک میچ ہوگا جس میں ان کے جیتنے کا امکان ہے اور بھارت کا مقابلہ زمبابوے اور بنگلا دیش سے ہوگا اور دونوں ہی کھیل میں بھارت کے جیتنے کا قوی امکان موجود ہے۔ اس صورتحال میں اگر مگر کی صورتحال ہے، لہٰذا پاکستان کو جیت کے لئے اب اچھے کھیل کے ساتھ ساتھ دعاؤں کی بھی ضرورت ہے۔

Related Posts