اس بار قربانی کی کھالیں کتنے میں بکیں گی؟ ریٹ لسٹ جاری ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

متعلقہ حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر قربان کئے جانے والے جانوروں کی کھالوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

سندھ میں سامنے آنے ریٹ لسٹ کے مطابق کراچی میں اس سال گائے کی کھال کی اوسط قیمت 1000 سے 1100 روپے ہے، جبکہ پنجاب میں گائے کی کھال 1800 سے 2000 روپے میں فروخت ہوگی۔

کراچی میں بکرے کی کھال کی قیمت 425 سے 450 روپے مقرر کی گئی ہے اور پنجاب میں بکرے کی کھال 450 سے 500 روپے میں فروخت ہوگی۔

کراچی میں دنبے کی کھال کی قیمت 150 روپے مقرر کردی گئی ہے، جبکہ اس کے بر عکس پنجاب میں دنبے کی کھال 200 روپے میں فروخت ہوگی۔ اونٹ کی کھال کی قیمت 450 سے 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق رواں سال ملک بھر میں عید الاضحیٰ پر 28 سے 30 لاکھ گائیں قربان ہوں گی، جبکہ 32 سے 35 لاکھ بکروں کی قربانی پیش کی جائے گی۔ اونٹ کی قربانی کا اندازہ ایک لاکھ ہے جبکہ عید الاضحٰی پر 2 لاکھ دنبے قربان کئے جائیں گے۔

Related Posts