یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Scam Exposed: Fraudsters Begging for Petrol to Deceive Public in Karachi

وفاقی حکومت ایک طرف مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہی ہے جبکہ دوسری جانب فروری 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔

پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان، عوام کو کتنا ریلیف ملے گا؟

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) قیمتوں میں رد و بدل کی سفارشات پر مشتمل سمری متعلقہ وزارت کو بھیجے گی جس میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے رجحانات اور کرنسی کے اتار چڑھاؤ کو مدنظر رکھا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اعظم شہباز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، اور اس کا باضابطہ اعلان 31 جنوری کو متوقع ہے۔

گزشتہ جائزے میں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3.47 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 256.13 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔ اسی طرح، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2.61 روپے فی لیٹر اضافہ کر کے 260.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

Related Posts