محکمہ موسمیات نے کراچی میں اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
ہفتہ کی شب تیز بارش کے بعد شہر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے، سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی اتوار کی صبح تک غائب تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کو مطلع ابرآلود ہے اور پورےدن وقفےوقفےسےمختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
شہر کا درجہ حرارت اتوار کی صبح 19.9ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ ہوامیں نمی کاتناسب 92فیصد تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کی صبح شمال مشرق سے8کلومیٹرفی گھنٹےکی رفتارسےہوائیں چل رہی ہیں۔
دن کےاوقات میں ہوائیں20سے25کلومیٹرفی گھنٹے کی رفتارسےچل سکتی ہیں۔
کراچی ویدر اپڈیٹس کے مطابق بارشوں کا سلسلہ شہر سے رخصت ہورہا ہے۔ آج شہر میں دن کے اوقات میں کمزور بادل تشکیل پاسکتے ہیں۔
/div>
ویدر اپٹیٹس کے مطابق شہر میں آج چند ایک مقامات یا دور داراز علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ آج شام بارشوں کا یہ یاد گار سسٹم شہر سے مکمل طور پر رخصت ہو جائے گا۔