عازمین کیلئے خوشخبری! 2025 میں حج پیکیج کی لاگت کیا ہوگی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

How much will Hajj cost in 2025?

حج کرنے والوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ حالیہ معاہدوں کے بعد سعودی عرب میں ہوٹل کے اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومتی اسکیم کے تحت حج کی حتمی لاگت 40 روزہ سرکاری حج پیکیج کے لیےساڑھے 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ رقم سعودی حکام کے ساتھ وسیع مذاکرات اور معاہدوں کے بعد طے پائی ہے جس سے پہلے کی تخمینے کی قیمتیں جو 10لاکھ 75 ہزار سے 11لاکھ 75 ہزار روپے سے کم ہوگئی ہیں۔

وزارت مذہبی امور نے ابتدائی طور پر ان ابتدائی اعداد و شمار کی بنیاد پر حج کی درخواستیں لینا شروع کی تھیں لیکن اب حتمی تخمینہ قائم کر لیا گیا ہے۔ مختصر دورانیے کے حج پیکیج کے لیے لاگت فی شخص 11 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اس سال حج پیکیج میں حجاج کے لیے کئی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جن میں منی میں ایئر کنڈیشنر خیمے شامل ہوں گے جو پہلے والے کولر کی سہولیات کی جگہ لیں گے۔

شعبان کا آغاز اس دن سے ہونے کا امکان، شب برات کب متوقع؟

رہائش میں جدید سہولیات بھی شامل ہوں گی جیسے کہ جپسم بورڈ کے خیمے اور روایتی گدے کے بجائے صوفی بیڈزجبکہ پیکیج میں شیلف کی سہولیات بھی شامل کی جائیں گی۔

حج کرنے والوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ سعودی عرب میں حالیہ معاہدوں کے بعد ہوٹل کے اخراجات میں کمی آئی ہے۔

ڈبل بیڈز کی قیمت 2لاکھ 59 ہزار روپے سے کم ہوکر 1لاکھ 85 لاکھ ہزار ہوگئی ہے ۔ اسی طرح ٹرپل بیڈز کے اضافی چارجز 86ہزار 500 روپے سے کم ہوکر 63ہزار روپے ہوگئے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے متوقع ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں حج کے اخراجات کی حتمی تفصیلات کا اعلان کرے گی یکن ان تبدیلیوں سے ممکنہ حجاج کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔

Related Posts