ملکی کمپنیاں کتنا ٹیکس چوری کر رہی ہیں؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کروڑوں کی ٹیکس چوری کی جارہی ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ٹیکس فراڈ کا تخمینہ اربوں روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک بھر میں مختلف کمپنیاں 29 ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کررہی ہیں۔ مجموعی طور پر سیلز ٹیکس کی چوری کا حجم 128 ارب روپے ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے کاروبار میں 23ارب روپے سے زائد کی سیلز ٹیکس چوری ہوتی ہے۔ سیمنٹ اور کوئلے کے بزنس میں 18 ارب روپے، بیٹریاں بنانے کے کاروبار میں 11 ارب روپے چوری کیے جاتے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بیوریجز کے کاروبار میں 15ارب روپے کے سیلز ٹیکس کی چوری ہے۔ حکومت کمپنیوں کا جھوٹ برداشت نہیں کرے گی۔ انفورسمنٹ کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ ہمیں جی ٹی پی اور ٹیکس کے ریشو میں 13.5فیصد اضافہ کرناہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکس چوری روکنی ہے جبکہ چیئرمین ایف بی آر نے بھی کہا کہ کسی ٹیکس چور کو چھوڑا نہیں جائے گا۔ ملازم یا ٹیکس دہندہ میں سے ٹیکس چوری میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts