سلمان خان کا بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے کتنے معاوضے کا مطالبہ؟ مداح حیران

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سلمان خان کا بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے کتنے معاوضے کا مطالبہ؟ مداح حیران
سلمان خان کا بگ باس 16 کی میزبانی کیلئے کتنے معاوضے کا مطالبہ؟ مداح حیران

بھارت کے مشہور ریئلٹی شو بگ باس کا 16واں سیزن رواں سال ستمبر میں پیش کئے جانے کا امکان ہے، جس کا نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک سے بھی مداحوں کو بےصبری سے انتظار ہے۔

ہر سال مشہور بھارتی شو بگ باس پر سیٹ کے ڈیزائن سے لے کر شرکاء تک سب کچھ تبدیل کیا جاتا ہے لیکن میزبان بالی ووڈ کے سلمان خان ہی رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

خواہش ہے دعا زہرا اور ظہیر کبھی الگ نہ ہوں، حرا مانی

سپر اسٹار سلمان خان 13 سال سے زائد عرصے سے بگ باس کے شو کے ساتھ منسلک ہیں، سلمان خان شو کے 16ویں سیزن میں بھی شو کی میزبانی کریں گے۔

تاہم اس مرتبہ وہ یہ شو ہوسٹ کرنے کیلئے کتنا معاوضہ مانگ رہے ہیں یہ جان کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رادھے، کک اور سلطان سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سلمان خان نے بگ باس 16 ہوسٹ کرنے کیلئے 1000 کروڑ روپے سے زائد رقم دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by MEGA News (@meganews.pk)

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سلمان نے بگ باس سے تین بار معاوضے میں اضافے کا مطالبہ کیا جو نہیں بڑھایا گیا تاہم پچھلے کچھ سیزن میں کوئی بڑا اضافہ نہ ملنے پر اس مرتبہ سلمان خان اٹل ہیں کہ جب تک انہیں معاوضے میں اضافہ نہیں ملتا، وہ شو کی میزبانی نہیں کریں گے۔

تاہم سلمان خان کی جانب سے بھارتی میڈیا کے اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان میزبانی کے لیے بگ باس کے پچھلے سیزن میں 350 کروڑ سے زائد معاوضہ وصول کر چکے ہیں۔

Related Posts