گزشتہ 1روز میں کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ جانیے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں گزشتہ 1 روز میں مختلف علاقوں میں موسلا دھار، ہلکی پھلکی اور تیز بارش ہوئی۔ محکمۂ موسمیات نے بارش سے متعلق مختلف علاقوں کے اعدادوشمار جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے سرجانی میں 39اعشاریہ 3 ملی لیٹر ہوئی۔ گلشنِ معمار میں 27.6، مسرور بیس 29 جبکہ نارتھ کراچی میں 25.9 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں طوفانی بارشوں نے 80 افراد کی جان لے لی

سعدی ٹاؤن میں 14.3 ملی لیٹر، جناح ٹرمینل 11، یونیورسٹی روڈ پر 13.8، اورنگی ٹاؤن 12.5، ڈی ایچ اے فیز 2 9.2، کیماڑی 10.7، گلشنِ حدید 7، فیصل بیس 8 جبکہ قائدآباد میں سب سے کم 3ملی لیٹر بارش دیکھنے میں آئی۔

واضح رہے کہ اس وقت مون سون بارشیں برسانے کا سسٹم بھارت کے وسطی علاقے میں موجود ہے جو سندھ اور بلوچستان میں مون سون ہواؤں کا باعث بن رہا ہے۔ آج بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ گزشتہ 3روز سے جاری ہے۔ اب تک ملک بھر میں بارش اور سیلابی ریلوں سے حادثات کے باعث کم و بیش 80 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 39 تک جا پہنچی۔ کوئٹہ کو آفت زدہ قرار دے کر رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اب تک 250 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

Related Posts