کراچی میں گرمی کی شدت مزید کتنی بڑھ سکتی ہے؟ موسمیات کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو جی این این

کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا موسم انتہائی گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ دن کے اوقات میں تیز دھوپ کے ساتھ سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے جس کے باعث سمندر کے قریبی علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک محسوس ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ مغربی سمت سے 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے اور اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار نے بحیرہ عرب میں ہونے والی سرگرمی کے حوالے سے بتایا کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بھارت کی ریاست مہا اشٹرا پر ہے، اس  سسٹم سے سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے مزید بتایا کہ شہر میں پورے ہفتے گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے، بدھ سے جمعہ تک درجہ حرارت 40 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

Related Posts