کراچی: رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے عامر لیاقت کے جنازے میں شرکت کرنے کی درخواست کردی۔
فوٹواینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر دانیہ شاہ کے نجی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کی کلپ وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست ہے کہ میں شوہر کے جنازے میں شرکت کرنا چاہتی ہوں جس کیلئے مجھے سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے عامر لیاقت کے انتقال پر افسوس ہے، ہمارے درمیان تو صلح ہونے والی تھی لیکن وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔
دانیہ شاہ نے مزید کہا کہ عامر لیاقت نے مجھے 2 دن قبل انسٹا پر میسج بھی کیا تھا لیکن میں نے ان کی بات کا جواب نہیں دیا تھا تاہم میری والدہ سے ان کی روزانہ بات ہوتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے عامر کو معاف کردیا ہے، میاں بیوی کی کوئی ناراضگی نہیں ہوتی، جو بھی تھا برا وقت تھا جو گزر جاتا ہے اور پھر سب ٹھیک ہوجاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرحوم عامر لیاقت کے ورثاء اور پولیس کے درمیان مذاکرات کامیاب