ٹام کروز نے فلم ٹاپ گن کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟ مداح دنگ رہ گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹام کروز نے فلم ٹاپ گن کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟ مداح دنگ رہ گئے
ٹام کروز نے فلم ٹاپ گن کے لیے کتنا معاوضہ لیا؟ مداح دنگ رہ گئے

 ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز سب سے مہنگے ترین اداکار بن گئے ہیں، فلم ٹاپ گن کے لیے ٹام کروس نے 23 ارب روپے کے قریب معاوضہ حاصل کیا۔

60 سالہ معروف اداکار ٹام کروز نہ صرف ٹاپ گن سیکوئل کے اسٹار ہیں بلکہ اس فلم کے پروڈیوسر کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں، جس کی بدولت انہوں نے اداکاری کے معاوضے کے ساتھ ساتھ ٹکٹوں کی فروخت اور اسٹریمنگ کی آمدنی سے بھی اربوں کا منافع کمایا۔

ٹام کروس کی فلم ٹاپ گن دنیا بھر میں پیراماؤنٹ کی 1 اعشاریہ 2 بلین ڈالرز کمانے والی سب سے بڑی فلم  بن گئی ہے، جبکہ دوسری جانب ٹام کروز کی بھی یہ پہلی فلم ہے جس نے اتنا بڑا بزنس کیا۔

ورائٹی کے اعدادو شمار کے مطابق ہالی ووڈ اسٹار میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فہرست میں ول اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں، جنہوں نے 8 ارب روپے کی ڈیل کی۔

ول سمتھ کو جون 2020 میں 35 ملین ڈالر میں ایکشن تھرلر فلم ایمنسیپیشن میں اداکاری کے لیے سائن کیا گیا تھا تاہم تاخیر کا شکار ہونے کے بعد یہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔ اسمتھ نے آج تک سب سے زیادہ معاوضہ 2012 کے مین ان بلیک 3 کے لیے لیا، جو  100 ملین ڈالر تھا۔

واضح رہے کہ ٹام کروس کی فلم ٹاپ گن نے ملکی باکس آفس پر 600 ملین ڈالر کا ہندسہ عبور کرنے والی تاریخ کی 12ویں فلم کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

Related Posts