پاکستان میں کنواروں کی کتنی تعداد بستی ہے؟ نئی تفصیلات

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فائل فوٹو

پاکستان میں کتنے کنوارے، کتنے شادی شدہ اور کتنے طلاق یافتہ افراد پائے جاتے ہیں، اس حوالے سے نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے مردم شماری 2023ء کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں 15 سال سے زائد عمر کے 14 کروڑ 29 لاکھ سے زائد افراد ہیں، جن میں سے 4 کروڑ 25 لاکھ 25 ہزار افراد غیر شادی شدہ اور 9 کروڑ 42 لاکھ 89 ہزار شادی شدہ ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 40 لاکھ بیوائیں، 14 لاکھ 7 ہزار رنڈوے موجود ہیں، مزید کہا گیا ہے کہ 5 لاکھ 90 ہزار طلاق یافتہ اور 2 لاکھ 11 ہزار علیحدگی والے مرد و زن ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 سے 16 سال تک کے 2 کروڑ 53 لاکھ 70 ہزار بچے اسکولوں سے باہر ہیں، پاکستان میں کل آبادی کا 3.10 فیصد معذور ہیں جن میں 3.30 فیصد مرد جبکہ 2.88 فیصد خواتین معذور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 61 فیصد لٹریسی ریٹ ریکارڈ ہوا جن میں 68 فیصد مرد اور 53 فیصد خواتین پڑھی لکھی ہیں۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 96 لاکھ، سندھ میں 78 لاکھ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، خیبرپختونخوا میں 49 لاکھ جبکہ بلوچستان میں 50 لاکھ سے زائد بچے سسکول جانے سے قاصر ہیں۔

Related Posts