حریم شاہ کو کتنی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، کھل کر بتا دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ انھیں اپنی زندگی میں کئی مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

حریم شاہ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جس کے دوران میزبان نے حریم شاہ سے کئی موضوعات اور ان سے متعلق حال ہی میں بننے والے مختلف تنازعات پر سوالات کیے۔

جنسی ہراسانی سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ انہیں زندگی میں کئی بار جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ لیکن جواب میں میں نے ہراساں کرنے والوں کا اتنا نقصان کیا کہ انھیں اپنے نقصان کا اندازہ ہی نہ ہو سکا اور انھیں سمجھ بھی نہیں آئی کہ یہ لڑکی کیسے آئی اور کیا کر کے چلی گئی۔

ماریہ ملک کی دلچسپ ویڈیو مداحوں میں مقبول

ایک سوال کے جواب میں حریم شاہ نے کہا کہ جو ہو گیا وہ ہوگیا، میں اپنے کسی بھی کام پر افسوس نہیں کرتی، نا ہی میں نے کبھی اپنے کسی کام پر ملال کیا ہے، میں اب بھی یہ نہیں کہہ سکتی کہ میں نے سب کچھ سیکھ گئی ہوں، کیا پتا اس کے بعد بھی مجھ سے غلطیاں ہو جائیں لہٰذا میں ایسا کچھ کہہ نہیں سکتی۔

حریم شاہ کا کہنا تھا میں نے مقبول سیاسی شخصیات کے ساتھ جو کچھ بھی کیا اس کی وجہ پیسہ یا مقبولیت نہیں تھی بلکہ جو کچھ بھی کیا، پاکستان کے عوام کیلئے کیا، تاکہ میں ایسے افراد کو عوام کے سامنے بے نقاب کر سکوں۔

 پیسوں کے ساتھ وائرل ویڈیو اور منی لانڈرنگ پر بات کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ وہ پیسے کسی کے تھے لیکن اس حوالے سے میں یہ انکشاف ضرور کروں گی کہ پاکستان میں ایف آئی جیسے ادارے خود منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، میں خود بھی منی لانڈرنگ میں ملوث رہ چکی ہوں۔

ٹک ٹاکر نے کہا کہ میں جانتی ہوں مجھے ایسا کام نہیں کرنا چاہیے تھا کیوں کہ یہ غلط ہے  لیکن لوگوں میں مقبول شخصیات کو آگے لاکر ایسے کام کروائے جاتے ہیں کیوں کہ مقبول لوگوں کیلئے باہر نکل کر ایسے کام کرنا یا پھر لوگوں تک پہنچنا مشکل نہیں ہوتا، ہو سکتا ہے اب یہ سلسلہ  بند ہو چکا ہو لیکن بہت سے لوگ پاکستان سے باہر پیسے لے کر جاتے ہیں۔

Related Posts