اس عیدالاضحیٰ پر کتنی ٹیلی فلمیں ریلیز ہونگیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عید ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب پوری فیملی ساتھ بیٹھ کر وقت گزارنا پسند کرتی ہے، خاص طور پر عیدالاضحیٰ پر دوستوں اور فیملی میں تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں پر لذیذ کھانے بنائے جاتے ہیں، جن سے سب لطف اندوز ہوتے ہیں۔

ایسے موقعوں پر جب سب اکٹھے ہوتے ہیں تو کسی ٹیلی فلم یا فلم کو دیکھنا پسند کرتے ہیں جس سے عید کے مزے کو اور دوبالا کیا جاسکے۔ اس عیدالاضحیٰ پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی جانب سے کچھ تفریحی اور دلچسپ ٹیلی فلمیں پیش کی جارہی ہیں، جن کو آپ اپنی فہرست میں شامل کرسکتے ہیں۔

آج ہم نے چھ ایسی ٹیلی فلموں کی فہرست تیار کی ہے جنہیں آپ اپنے گھروالوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھ سکتے ہیں۔

1) کھل گئی قسمت

کھل گئی قسمت ایک مزاحیہ ٹیلی فلم ہے جو اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کی جائے گی، جس میں جاوید شیخ، یاسر نواز، دانش نواز، صاحبہ ریمبو، اور منشا پاشا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

2) فخرو کی دولہنیا

Telefilms Coming Out On Eid ul Adha 2023

عیدالاضحی کے موقع پر ٹیلی فلم فخرو کی دولہنیا جیو ٹی وی پر پیش کی جائے گی جس کو نوراں مخدوم نے لکھا ہے اور اس میں شہزاد شیخ اور مدیحہ امام نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

3) بڈھی گھوڑی لال لگام

Telefilms Coming Out On Eid ul Adha 2023

یہ ٹیلی فلم انتہائی دلچسپ ہوگی کیونکہ اسے اداکار شہریار منور نے لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہے۔ ٹیلی فلم جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگی جس میں سیمی راحیل اور سلمان شاہد جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

4) یہ تو 2 مچ ہوگیا

مذکورہ ٹیلی فلم کو ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کیا ہے جو کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگی، ٹیلی فلم میں علیزے شاہ اور سعد قریشی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

5) گڈ مارننگ ساسو ماں

&

گڈ مارننگ ساسو ماں ایک دلچسپ ٹیلی فلم ہوگی کیونکہ اس میں ثانیہ سعید، مدیحہ امام اور منیب بٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

6) مائنس ون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)

مائنس ون کو ڈرامہ سیریل سنو چندا کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ہے اور اس کی ہدایت کاری کاشف سلیم نے کی ہے۔ ٹیلی فلم میں مایا خان، شمعون عباسی، شہزاد شیخ اور عائزہ اعوان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

Related Posts