پاکستان میں کس زبان کے کتنے بولنے والے ہیں، تفصیل سامنے آگئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاک میڈیا

پاکستان اور دنیا بھر میں آج مادری زبانوں کا عالمی دن منایا گیا۔

مملکت خداداد پاکستان کے طول و عرض میں 2 کروڑ 22 لاکھ سے زائد افراد کی مادری زبان اردو ہے جو عوام الناس کے درمیان رابطے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

ملک میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے جو پانچ دریاؤں کے دیس میں سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔

صوفیا کے دیس وادی مہران میں 3 کروڑ 44 لاکھ افراد سندھی بولتے ہیں جبکہ چار کروڑ 36 لاکھ افراد کی مادری زبان پشتو ہے۔

81 لاکھ 17 ہزار افراد کی مادری زبان بلوچی، 2 لاکھ 74 ہزار افراد کی کشمیری جبکہ 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے۔

پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78 ہزار کی براہوی، ایک لاکھ 16 ہزار کی شینا اور 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی ہے۔

ملک میں دس لاکھ 9 ہزار افراد مواتی، سات ہزار 466 افراد کیلاشی، 10 لاکھ 39 ہزار لوگ کوہستانی بولتے ہیں، ملک میں 33 لاکھ 37 ہزار افراد کی مادری زبانیں دیگر زبانوں میں شامل ہیں۔

Related Posts