اگلے ماہ کس جماعت کے کتنے سینیٹر فارغ ہوں گے؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رواں سال 3 مارچ کو 49 سینیٹرز ریٹائرڈ ہوجائیں گے، ان میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شامل ہیں۔

فہرست میں ڈپٹی چیئرمین مرزا خان آفریدی، اسحاق ڈار، رضا ربانی اور مشاہد حسین سید کا نام بھی شامل ہے۔

آئندہ ماہ ریٹائرڈ ہونے والے یہ سینیٹرز 2018 میں منتخب ہوئے تھے، ریٹائرڈ ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی ہے، آئیے دیکھتے ہیں کس جماعت کے کتنے سینیٹر ریٹائر ہو رہے ہیں؟

مارچ میں پی پی کے 12، مسلم لیگ ن کے11، پی ٹی آئی کے 8، جے یو آئی اور اے این پی کے 2،2 سینیٹر ریٹائر ہوں گے۔

اس کے علاوہ ریٹائرہونے والوں میں ایم کیو ایم، پی ایم اے پی، جماعت اسلامی اور مسلم لیگ فنکشنل کا ایک ایک سینیٹر شامل ہوگا۔

خیبرپختونخوا اور پنجاب سے 10،10 اورسندھ سے 13 سینیٹر، بلوچستان سے 10، اسلام آباد سے 2 اور ضم اضلاع سے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوں گے۔

Related Posts