کتنے فیصد پاکستانی اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کتنے فیصد پاکستانی اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے؟
کتنے فیصد پاکستانی اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی نہیں گزار سکتے؟

اسلام آباد:آج کل ہم جس معاشرے میں زندگی بسر کررہے ہیں، اسمارٹ فون نے زندگی میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرلی ہے، 31فیصد پاکستانیوں نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارا مشکل قرار دے دیا۔

عوام کی آراء پر مبنی گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 31فیصد پاکستانیوں نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارا مشکل قرار دیدیا۔

پاکستانیوں کا اپنی رائے دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اسمارٹ فون زندگی کی اہم ضرورت ہے اس کے بغیر رہنا ممکن نہیں البتہ 42 فیصد نے اسمارٹ فون کے بغیر ایک ماہ آرام سے گزارنے کا کہا۔

اسمارٹ فون کے بغیر ایک دن بھی گزارنے کو مشکل کہنے والوں کی سب سے زیادہ شرح 30سال سے 50 سال کی عمرکے 33فیصدافراد میں نظر آئی۔

مزید پڑھیں:سوشل میڈیا کا حد سے زیادہ استعمال منفی خیالات پیدا کرسکتا ہے

30 سال سے کم عمر کے نوجوانوں میں یہ شرح 29 فیصد دیکھی گئی۔سروے میں کسی پاکستانی نے یہ نہیں کہا کہ وہ اسمارٹ فون کے بغیر رہ سکتا ہے۔

Related Posts