اسلام آباد: پاکستانی شہریوں کی آف شور کمپنیوں اور اثاثوں کے بعد آف شور بیویاں بھی سامنے آنے لگیں، خفیہ بیویوں کا معاملہ پارلیمنٹ پہنچ گیا۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹرنصیب اللہ بازئی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیٹا تجزیئے کے دوران کئی لوگوں کی ڈکلیئر نہ کی گئی دو بیویاں سامنے آگئیں، ہم سر پکڑ کر رہ گے کس کو ریلیف دیں، نام ظاہر نہیں کیے۔
مزید پڑھیں:پاکستانی نوجوان کی 3 بیویاں 1 گھر میں مقیم، بیگمات کی مل کرچوتھی کی تلاش جاری