ریما خان خود کو کتنے نمبر دیتی ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان فلمی دنیا کی نامور سپر اسٹار ریما خان نے خود کو ہر شعبے میں پرفیکٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ایک کامیڈی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے شوبز کریئر اور گھریلو زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ریما خان نے کہا کہ میں بطورِ سُپر اسٹار، بطورِ بیوی اور بطورِ ماں سارے ہی شعبوں میں خود کو دس میں سے دس نمبر دوں گی۔

اس حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے سپر اسٹار نے مزید کہا کہ اگر میں اچھی بیوی بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے شوہر مجھے کوئی بھی کام کرنے کی اجازت نہ دیتے۔ اگر میں اچھی ماں بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرا بیٹا فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ریلی میں 4 گھنٹے واک نہ کرتا۔

 

ریما خان نے کہا کہ اگر میں اچھی بہو بننے کی کوشش نہ کرتی تو میرے سسرال والوں کو مجھ پر یقین نہ ہوتا کہ میں ہر جگہ ان کا سر بلند کرسکتی ہوں۔

انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دس میں سے دس نمبر لینے کیلئے آپ کو اپنی ذات کی نفی ضرور کرنی پڑتی ہے۔ اگر خود سے جڑے رشتوں کی خوشی کا آپ اگرخیال رکھیں گی تو وہ بھی آپ کا خیال رکھیں گے۔

ریما خان کو پاکستان فلم انڈسٹری کی سپر اسٹارکہا جاتا ہے، ان کو ایک دہائی تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انہوں نے فلم اسٹار شان شاہد کے ساتھ اپنی پہلی فلم ’بلندی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا، جو آگے چل کر ان کی شہرت کی وجہ بنی۔

Related Posts