پاکستانی حکومت نے عید الاضحی 2025 کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے، جو 7، 8 اور 9 جون کو ہوں گی تاہم ان تعطیلات کا حتمی اعلان ذوالحج کے چاند کی رویت کے بعد کیا جائے گا جس کے مطابق عید کی تاریخیں متعین کی جائیں گی۔
عید الاضحی اسلامی مہینے ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اور اس دن مسلمان حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللہ کے حکم پر اپنے بیٹے کو قربان کرنے کی آزمائش کی یاد میں قربانی کرتے ہیں۔
یہ دن نہ صرف قربانی کی عبادت کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ مسلمانوں کی اجتماعیت، ایثار اور غریبوں کے ساتھ ہمدردی کی بھی علامت ہے۔
Public-Holidays-2025عید الاضحی کی تعطیلات کا مقصد نہ صرف مذہبی عقائد کا احترام کرنا ہے بلکہ معاشرتی سطح پر بھی افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارنے اور غریبوں کی مدد کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ تعطیلات کی فہرست میں عید کے دنوں میں ملک بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ کاروباری سرگرمیاں عید کی تیاریوں میں مشغول ہوں گی۔
حکومت نے چاند کی رویت کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ عید کی تاریخوں کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے چاند دیکھنے کے بعد کیا جائے گا جس کے بعد چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔