کارساز حادثے کی مرکزی ملزمہ نتاشا اقبال کن کن کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان ہے، فہرست جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بول نیوز

معروف صنعت کار معروف آئی پی پی گل احمد انرجی کے مالک دانش اقبال کی بیوی نتاشا دانش اقبال نے گزشتہ دن کار حادثے میں ایک گاڑی اور پانچ موٹر سائکلیں روند کر بیٹی اور باپ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

اس واقعے نے ملک بھر میں غم و غصے اور اشتعال کو بڑھاوا دیا ہے، تاہم دوسری جانب با اثر ملزمہ کو دودھ سے مکھی کو نکال باہر کرنے کی طرح محفوظ طریقے سے بری کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہی کوششوں کے سلسلے میں ایک بڑی کوشش یہ کی جا رہی ہے کہ مرکزی ملزمہ نتاشا دانش اقبال کو نفسیاتی مریض ثابت کرکے بری کر دیا جائے۔

ان کے وکیل نے انہی بنیادوں پر عدالت میں اپنا مدعا رکھا ہے اور وہ میڈیا پر آکر بھی اس حوالے سے بھاشن دیتے پائے جا رہے ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر ایک لسٹ وائرل ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نتاشا دانش اقبال کوئی نفسیاتی مریضہ نہیں بلکہ ٹھیک ٹھاک نارمل خاتون ہیں، یہی نہیں بلکہ وہ متعدد کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر خدمات بھی انجام دے رہی ہیں۔

ذیل میں اس فہرست سے ان تمام عہدوں کو پیش کیا جا رہا ہے، جن پر نتاشا دانش اقبال براجمان ہیں۔

چیف ایگزیکٹو میٹرو کیپٹل (پرائیویٹ) لمیٹڈ

جے ایس ڈی این الیکٹرک لمیٹڈ

ڈائریکٹر سوئفٹ سٹوریج اینڈ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ

ڈائریکٹر گل احمد بائیو فلمز لمیٹڈ

ڈایریکٹر گل احمد سی بی ایم سی گلاس کمپنی لمیٹڈ

ڈائرکٹر میٹرو پاور کمپنی لمیٹڈ

ڈائرکٹر میٹرو سولر پاور لمیٹڈ

ڈائرکٹر میٹرو پراپرٹی نیٹ ورک (پرائیویٹ) لمیٹڈ

ڈائرکٹر میٹرو سٹوریج اینڈ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ

یہ فہرست سامنے آنے پر لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ یہ خاتون اگر دماغی مریضہ ہے تو اتنی ساری کمپنیاں کیسے چلا رہی ہے اور کیا پاکستان کو ایسے ہی دماغی مریض چلا رہے ہیں؟

Related Posts