کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پرویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے کیپشن دیا کہ بیوی کا ویک اپ کال۔
بالی وڈ کا پسندیدہ جوڑا کترینہ کیف اور وکی کوشال جن کی شادی گذشتہ ہی برس دسمبر میں طے پائی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی اس بالی وڈ جوڑے کے خاصا پسند کیا جانے لگا۔
ویکی اور کترینہ کی شادی کے بعد کترینہ کیف کی پہلی فلم فون بھوت 4 نومبر کو نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے ۔ اب فلم کی پروموشن کے ساتھ ساتھ کترینہ اپنے گھر میں بھی بھوت کی ہی آواز نکال کر ویکی کو پیار سے جگاتیں ہیں ۔
اب گہری نیند میں جاگتے ہوئے بیچارے ویکی اپنی بیوی کی آواز سنتے ہیں، نیند اتنی کہ بھوت کی آواز سن کر بھی خوف طاری نہ ہوا بلکہ بنا ڈرے نیند سے بے حال ویکی دوباہ کمبل منہ پر اوڑھ کرسو جاتے ہیں ۔
کترینہ کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد کترینہ کی اس ویک اپ کال پر دل چسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔
کترینہ اور ویکی کی شادی 9 دسمبر 2021 کو ہوئی۔ ویکی ، سارہ علی خان کے ساتھ نئی فلم میں جلد نظر آئیں گے ، تاہم ابھی تک سارہ اور ویکی کی فلم کا نام نہیں بتایا گیا ۔