بالی وڈ کی دو بہنوں کرشمہ اور کرینہ کپور نے بالی وڈ میں اپنے کریئر کے دوران شاندار کامیابیاں حاصل کیں، کرشمہ نے 1990 کی دہائی میں کامیابیاں سمیٹیں جبکہ کرینہ 2000 اور اس کے بعد اب تک فلموں میں کام کرکے داد وصول کررہی ہیں۔
جہاں ان دونوں بہنوں کو انکی فن مہارت کے سبب پہچانا جاتا ہے وہیں انکے نک نیم بھی ہمیشہ موضوع بحث بنتے ہیں۔
تو پہلے بات کرتے ہیں کرشمہ کپور کی۔ سال 1991 میں فلم ‘پریم قیدی’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ کرشمہ کپور نے باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے والی متعدد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا جس میں فلم ‘جگر’ ، ‘ اناڑی’ ، ‘راجا ہندوستانی’ ، ‘قلی نمبر ون’ ، ‘بیوی نمبر ون’ اور ‘ دلہن ہم لے جائینگے’ شامل ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کرشمہ کپور جنہیں گھر میں نک نیم ’لولو’ کے نام سے پکارا جاتا تھا خاندان کی وہ پہلی لڑکی ہیں جس نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اپنی بہن کرینہ کپور کو بھی اس انڈسٹری کا حصہ بننے میں مدد کی، اداکارہ ‘لولو’ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔
یہ ان کا بالی وڈ کی جانب سے دیا گیا نام نہیں بلکہ خود انکی فیملی میں انہیں اس نام سے پکارا جاتا ہے جبکہ ان کی بہن کرینہ کپور کو پیار سے ‘بیبو’ کہا جاتا ہے۔
لیکن آخر ان دونوں بہنوں کا یہ نام کیسے پڑا اس بارے میں ایک انٹرویو میں کرشمہ نے اپنے فینز کو بتادیا۔
نک نیم اور اس کے پیچھے چھپی کہانی کا انکشاف کرشمہ کپور نے مقبول میوزک شو انڈین آئیڈل سیزن 15 میں کیا تھا۔
پروگرام کے ایک دل چسپ لمحے میں کرشمہ سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں پیار سے ’لولو‘ کیوں کہا جاتا ہے۔ اس پر انہوں نے بڑی محبت سے جواب دیتے ہوئے بتایا تھا کہ‘جینا لولوبریجیڈا نامی ایک غیر ملکی اداکارہ ہے اسکے نام سے لولو نکالا گیا اور پھر میری ممی جو ہیں نا، وہ سندھی ہیں، تو ہم لوگ ایک روٹی کھاتے ہیں میٹھی روٹی جسکو لولی بھی کہتے ہیں تو دونوں کو دیکھتے ہوئے میرے پاپا نے میرا نک نیم لولو رکھ دیا۔
کرینہ عرف ’بیبو‘ کا نام کیسے پڑا؟
کرشمہ نے اپنے بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اور پھر جب میری بہن کرینہ آئی تو سب سوچ رہے تھے کہ اب ان کا بھی کوئی فنی سا، کیوٹ سا نام ہونا چاہیے۔ کیونکہ دبّو، چِنٹو، چِمپو، لولو سب ہی تو تھے ہمارے خاندان میں تو بس پھر کیا تھا پاپا نے کرینہ کا نک نیم بیبو رکھ دیا۔
اس بیان کے بعد بھی کرشمہ کی ہنسی مذاق سے بھری کہانی ختم نہ ہوئی بلکہ انہوں نے اپنے لیجنڈری دادا، راج کپورکے بارے میں ایک راز کھول دیا۔
کرشمہ بتاتی ہیں کہ آج تک نیشنل ٹی وی پر کسی کو نہیں پتا کہ دادا جی (راج کپور) کا بھی ایک نیم تھا۔ ان کو ’راجے‘ بلاتے تھے، کیونکہ سب کہتے تھے کہ وہ بالکل راجکمار جیسے لگتے ہیں گورے گورے سے، نیلی آنکھوں والے۔
واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رشی کپور کا نِک نیم ‘چنٹو’ ، راجیو کپور کا ‘چمپو’ جبکہ کرشمہ کپور کے والد رندھیر کپور کا پیار کا نام ‘ ڈبّو’ ہے۔