کیتھولک مسیحی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت اب کیسی ہے؟ صحت کے حوالے سے اپڈیٹ آگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو بی بی سی

ویٹیکن نے  کیتھولک مسیحی برادری کے 88 سالہ پیشوا پوپ فرانسس کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات پر مشتمل بیان جاری کیا ہے، جس سے ان کی صحت کی اپڈیٹ سامنے آئی ہے۔

ویٹیکن سے جاری بیان کے مطابق شدید بیمار پوپ فرانسس نے ایک پرسکون رات گزاری۔ پوپ اپنے دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا سے نبرد آزما ہیں۔

پوپ کو کیا بیماری ہے؟

فرانسس کے ہسپتال میں قیام کے 13ویں دن صبح کو ویٹیکن نے ایک تازہ بیان میں کہا، “پوپ نے ایک پرسکون رات گذاری اور آرام کر رہے ہیں۔”

سانس لینے میں دشواری کے باعث فرانسس کو 14 فروری کو روم کے جیمیلی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی حالت خراب ہو گئی اور کیتھولک فرقے میں بڑے پیمانے پر تشویش پھیل گئی تھی۔

جرائم کی ورچوئل دنیا کہلانے والی ڈارک ویب کیا ہے؟

انہیں ہفتے کے آخر میں سانس لینے میں شدید دشواری ہوئی جس میں آکسیجن اور خون کی منتقلی کی اشد ضرورت تھی۔ اس کے بعد ویٹیکن نے کہا ہے کہ پوپ کی حالت مستحکم ہو گئی ہے لیکن بدستور تشویشناک ہے۔

منگل کی شام کو ایک طبی خبرنامے میں کہا گیا کہ ارجنٹائن کے پوپ کی “طبی حالت نازک، لیکن مستحکم ہے۔”

ویٹیکن نے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر جیسی پیمائشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سانس کے کوئی شدید دورے نہیں ہیں اور حرکتِ قلب اور بلڈ پریشر مستحکم ہیں۔

ویٹیکن کا بیان

ویٹیکن نے کہا فرانسس کا “دو طرفہ نمونیا کی ریڈیولاجیکل مانیٹرنگ (تابکاری کی سطح کا معائنہ) کے لیے شام کو ایک نیا سکین ہوا۔ مریض کی حالت کی کوئی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی۔”

ویٹیکن کے مطابق دنیا کے تقریباً 1.4 بلین کیتھولک افراد کے مذہبی پیشوا نے اپنی نازک حالت کے باوجود ہسپتال کے کمرے سے چرچ کے معاملات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا، “صبح انہوں نے کام کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دیں۔”

فرانسس کے لیے دعا کرنے کی غرض سے مذہبی زائرین اور وفادار ویٹیکن اور جیمیلی کا رخ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ صحت یابی میں وقت لگے گا اور فرانسس ممکنہ طور پر اس ہفتے کے بعد تک ہسپتال میں رہیں گے۔

Related Posts