کراچی سے لاہور جاکر شادی کرنے والی دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کے نکاح کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظہیر اور دعا ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جب کہ ویڈیو میں نکاح خواں کے نکاح پڑھانے کی آواز آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے دعا زہرہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اُس کے والدین کے لیے صبر کی دعا کی تو کسی نے ویڈیو منظرِ عام پر لانے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔
مہنگائی کی ذمہ دار عمران نیازی کی حکومت تھی، خمیازہ اتحادی حکومت بھگت رہی ہے، وزیرِ خارجہ