ایک پاکستانی ڈلیوری رائیڈر نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا جب اس نے اُن کی مصروف گلی سے کنکریٹ کا بلاک ہٹایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی رائیڈر عبدالغفور عبدالحکیم ایک مصروف چوراہے سے دو گری ہوئی اینٹیں ہٹا رہا ہے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی، جس نے ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمد کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی۔
ولی عہد شہزادہ ہمدان بن محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دبئی میں نیکی کے اس عمل کی تعریف کی جانی چاہیے، کیا کوئی مجھے اس آدمی کے بارے میں بتاسکتا ہے۔
An act of goodness in Dubai to be praised. Can someone point me to this man? pic.twitter.com/clEIWQQe3A
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 31, 2022
بعدازاں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرایک اور پوسٹ میں کہا کہ یہ نیک انسان مجھے مل گیا ہے، شکریہ عبدالغفور صاحب آپ واقعی ایک مثال ہیں، انشاء اللہ ہم جلد ہی ملاقات کرینگے۔
The good man has been found. Thank you Abdul Ghafoor, you are one of a kind. We will meet soon! pic.twitter.com/ICtDmmfhyY
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) July 31, 2022
دبئی کے ولی عہد نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی اس سے ملاقات کریں گے۔ عبدالغفور کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک یقین نہیں آیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ان جیسے عام آدمی سے بات کی۔